Loading
بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی عجیب واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جس میں اداکارہ کو فلم میں کام کے لیے قائل کرنے کے لیے پھولوں سے بھرا ٹرک پیش کرنے اور فلموں کی کامیابی سمیت دیگر معاملات پر منفرد واقعات پیش آتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار وجے انٹونی کے ساتھ ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے جوتے پہننے ترک کردیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار کو بڑی اسکرین میں خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن ان کو زندگی میں انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا کہ وہ حیرت انگیز اور مشکل کام کر رہے ہیں۔ وجے انٹونی کی شادی فاطمہ وجے انٹونی سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں میرا اور لارا تھیں لیکن ان کی بڑی بیٹی میرا نے 19 ستمبر 2023 کو اپنے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی ہے، گھریلو ملازمہ نے ان کی لاش دیکھی اور اس واقعے پر پورا خاندان گہرے صدمے میں چلا گیا۔ فلم ڈائریکٹر وجے ملٹن نے انکشاف کیا کہ وجے انٹونی نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنی بیٹی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اب کبھی جوتے نہیں پہنیں گے اور میرا کی موت کو بھلانے کے لیے خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کی لیکن تاحال اس صدمے سے نکل نہیں پائے۔ وجے ملٹن نے بتایا کہ میں وجے انٹونی کو 20 سال سے جانتا ہوں لیکن گزشتہ دو برس سے میں ان سے بہت قریب ہوں کیونکہ میں نے ان کی زندگی کے سب سے بدترین دور کو قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ فلم ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسٹار اداکار پچاکاران 2 کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے اور اس کے فوری بعد ان کی بیٹی میرا کا انتقال ہوگیا اور اس صدمے سے باہر آنے کے لیے انہوں نے خود کام میں مکمل طور پر مصروف رکھنا شروع کیا۔ ان کا کہنا تھا اس کے باوجود وہ تاحال اس صدمے سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل