Tuesday, July 29, 2025
 

کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلیے تاحکم ثانی بند

 



کراچی میں جرمن قونصل خانے کو غیر یورپی شہریوں کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں قائم جرمن قونصل خانے نے غیر یورپی شہریوں کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم جرمن قونصل خانے نے غیر یورپی یونین ممالک کے شہریوں کے لیے اپنی تمام قونصلر خدمات تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں۔ اس حوالے سے قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس  بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیے جائینگے۔ اعلامیے کے مطابق درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوبارہ اپائنمنٹ حاصل کرنے کے لیے قونصل خانے کے آن لائن سسٹم کے ذریعے نئی رجسٹریشن کرائیں جبکہ قونصل خانے نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئی پیش رفت سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل