Tuesday, July 29, 2025
 

بالوں میں گالف ٹیز پھنسانے کا منفرد ریکارڈ

 



امریکا کی ایک خاتون نے بالوں میں 711 گالف ٹی (وہ کیل جس پر گالف کی گیند رکھی جاتی ہے) پھنسا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ انیا بیناش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 47 منٹ میں بالوں میں سب سے زیادہ ٹیز لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں آنے کا ہمیشہ سے خواب دیکھتی تھیں۔ وہ گالف سے متعلقہ کچھ کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ انہوں نے جوئل اسٹراسر (ایک سیریل ریکارڈ ساز) سے متاثر ہوکر بنایا ہے، جنہوں نے اپنی ڈاڑھی میں مختلف اشیاء پھنسا کر متعدد ریکارڈز بنائے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل