Loading
نیویارک: امریکا کی ریاست نیویارک کے علاقے مڈٹاؤن مین ہٹن میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعہ ایک 634 فٹ بلند عمارت میں پیش آیا جو پارک ایونیو پر واقع ہے۔ اس عمارت میں نیشنل فٹبال لیگ اور بلیک اسٹون کے دفاتر قائم ہیں اور اس کی سیکیورٹی معمول سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص لمبی بندوق لے کر عمارت میں داخل ہوا اور لابی میں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے میں ایک اور پولیس افسر اور ایک شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں کمر میں گولیاں لگیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکام نے حملہ آور کی شناخت شین تامورا کے طور پر کی ہے جو 27 سالہ نوجوان اور لاس ویگاس کا رہائشی تھا۔ حکام کے مطابق وہ تنہا حملہ آور تھا اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ شین تامورا کے پاس ہینڈگن کا لائسنس تھا اور وہ پرائیویٹ تفتیش کار کے طور پر بھی رجسٹرڈ تھا، تاہم اس کا لائسنس معطل ہو چکا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا میں 2025 کے دوران یہ فائرنگ سے اجتماعی ہلاکتوں کا 254 واں واقعہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل