Monday, August 04, 2025
 

سنٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا

 



سینٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، قیدی دل دراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔  قیدی دل دراز خان نے تعلیمی بورڈ بنوں میں پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔ بنوں بورڈ میں پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1046 نمبر حاصل کیے جبکہ دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041 نمبر حاصل کیے۔ واضح رہے کہ دل دراز خان قتل کے مقدمے میں بنوں سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل