Loading
صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے"۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی حالات پر اظہار خیال کیا، ٹرمپ نے نے کہا کہ غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے وہاں بہت برا ہو رہا ہے، صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی ایلچی غزہ میں خوراک کی فراہمی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "اس جنگ میں بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے، اگر روس نے جنگ نہ روکی تو اس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔" انہوں نے یوکرین کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے جنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ پڑھیں:ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے پاک بھارت جنگ جیسے کئی بحرانوں کو سفارتی ذرائع سے روکا۔" امریکی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن پر تنقید کی اور کہا کہ "بائیڈن نے معیشت کے متعلق گمراہ کن اعداد و شمار دیے، جو عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہیں۔"
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل