Monday, August 04, 2025
 

گوگل صارفین سے پوچھے بغیر ان کی عمر کا تعین کردے گا

 



گوگل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ایک ایسا نظام متعارف کرواہا رہا ہے جو براؤزنگ ڈیٹا کے ذریعے صارفین کی عمر کا اندازہ لگائے گا یہاں تک کہ ان صارفین کی عمر کا تعین بھی کرے گا جنہوں نے اپنی عمر کے بارے میں گوگل کو نہیں بتایا ہو۔ گوگل یہ نظام سرچ اور یوٹیوب ڈیٹا پروٹیکشن کے لیے استعمال کرے گا، ابتدائی طور پر یہ نظام یورپی یونین میں متعارف کروایا جا رہا ہے جہاں ڈیجیٹل سیفٹی قواعد کے تحت پلیٹ فارم پر لازم ہے کہ وہ نابالغ صارفین کو نقصان دہ مواد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ اس حوالے سے گوگل کی جانب سے بتایا کہ صرف صارفین کے فراہم کردہ مواد پر انحصار کرنے کے بجائے مختلف سگنلز اور میٹا کے دیگر ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے عمر کا صحیح اندازہ لگایا جائے گا تاکہ یہ تعین ہو کہ کسی صارف کو محدود کیا گیا مواد دکھانا چاہیے یا نہیں۔ پرائیویسی کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ اس اقدام میں غلطیوں کی گنجائش ہوگی اور انہوں نے اس کی شفافیت اور صارفین کی اجازت کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے ہیں۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ یہ تبدیلیاں ضوابط کے تقاضوں کے مطابق ہیں اور یہ نظام کم عمر صارفین کو نامناسب مواد سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تصور پلیٹ فارم کےالگورتھمز کے ذریعے ذاتی معلومات جیسے عمر کا اندازہ لگانے، یک طرفہ اندازوں کی بنیاد پر مواد محدود کرسکتے ہیں مگر یہ مواد کی نگرانی، سنسرشپ اور ڈیجیٹل پرائیویسی کے بارے میں طویل عرصے سے جاری بحت میں ایک اور اضافہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل