Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنرکو مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈی سی اسلام آباد مظاہرین کو بتائیں وہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایف سکس پیٹرول پمپ انتظامیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت سے استفسار کیا کہ بتائیں کاروبار کی جگہ پر کیوں راستہ بلاک ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ کہاں ہے کیا کر رہی ہے؟ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،انتظامیہ نے دوسرے فریق کی پراپرٹی کا تحفظ کرنا ہے۔ عدالت نے ڈی سی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل