Tuesday, August 05, 2025
 

پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے اداکار کی لاش برآمد

 



جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے ہیں۔  جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ اداکار سونگ یونگ کی لاش پیر، 4 اگست کو سیئول کے قریب اُن کے رہائشی کمپلیکس میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کو صبح 8 بجے ایک جاننے والے نے گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی گاڑی سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا اور نہ ہی اداکار کے قتل کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا معلوم ہوسکے گا۔  یاد رہے کہ سونگ یونگ کیو حال ہی میں ڈِرنک ڈرائیونگ کے ایک واقعے میں ملوث پائے گئے تھے، جہاں وہ 3 میل تک نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے رہے۔ ان کے خون میں الکحل کی سطح اتنی زیادہ تھی کہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخی کی حد سے تجاوز کر گئی۔ واقعے کے بعد انہیں تین منصوبوں سے الگ کر دیا گیا تھا، جن میں دو ڈرامے "دی ڈیفیکٹس" اور "دی وننگ ٹرائے" شامل تھے، جبکہ وہ ایک اسٹیج ڈرامہ "شیکسپئر اِن لو" سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ سونگ نے 2019 کی کامیاب فلم "ایکسٹریم جاب" میں چیف کا کردار نبھایا تھا۔ وہ نیٹ فلکس کے "نارکو سینٹس" اور ڈزنی پلس کی سیریز "بگ بیٹ" میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل