Tuesday, August 05, 2025
 

شہناز گل کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

 



بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت شہناز گل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اداکار کرن ویر مہرا جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے شہناز کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔.         View this post on Instagram                       A post shared by Pinkvilla Telly (@pinkvillatelly) ویڈیو میں شہناز گل کو اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر ڈرپس اور پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔  یاد رہے کہ شہناز گل نے فلم "تھنک یو فار کمنگ" اور "کسی کا بھائی کسی کی جان" سمیت کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ دوسری جانب کرن ویر مہرا، بگ باس جیتنے کے بعد اومنگ کمار کی فلم "سیلا" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل