Loading
الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عدم پیشی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف اثاثہ جات میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ عمر ایوب آج بھی پیش نہ ہوئے، جونئیر وکیل نے کہا کہ سنئیر وکیل پشاور ہائی کورٹ میں ہیں اس لئے پیش نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے وکیل کی استدعا مان لی اور عمر ایوب کو جواب جمع کرانے کےلئے ایک اور موقعہ دیدیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی کہ نہیں اگلی تاریخ دے دیں، عمر ایوب اثاثہ جات کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل