Tuesday, August 05, 2025
 

لاہور: پی ٹی آئی کی ریلی، پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، رکن صوبائی اسمبلی کو گرفتار کر لیا

 



پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی کی ڈی ایچ رہبر میں ریلی نکالی گئی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی۔فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زدوکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ دوسری جانب پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ اپی ٹی آئی کے لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا، ایک پولیس اہلکار کا سر پھٹ گیا ہے۔ لاہور میں ایک اور دھندلی صبح، پی ٹی آئی کی آواز دبانے کے لیے پولیس کا ایم پی ایز کی پرامن ریلی پر دھاوا! ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی سمیت فرخ جاوید مون، کرنل (ر) شعیب، ندیم صادق ڈوگر، خواجہ صلاح الدین، امین اللہ خان اور اقبال خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کیسا جمہوری نظام ہے جہاں… pic.twitter.com/qxymP2Z89K — Senator Aon Abbas Buppi (@AonAbbasPTI) August 5, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل