Loading
جرمنی کے قونصل خانے نے کراچی میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کردی۔ جرمن قونصل خانے سے جاری کردہ بیان کے مطابق (آج) منگل سے ویزا سیکشن معمول کے مطابق درخواست گزاروں کو سروس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، ویزا سروسز اب مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری رہے گی اور درخواست گزار اپنی اپائنٹمنٹس کے مطابق قونصل خانے سے رجوع کر سکتے ہیں۔ بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ قونصل خانے کی بندش کے دوران جن افراد کی اپائنٹمنٹ رہ گئی تھیں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویزا پورٹل کے ذریعے دوبارہ اپائنٹمنٹ حاصل کریں۔ جرمن قونصل خانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نان یورپین شہریوں کے لیے بھی سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور اب تمام متعلقہ افراد دوبارہ سے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جرمن قونصل خانہ کی کچھ عرصے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے باعث ویزا سروسز معطل کی ہوئی تھی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل