Loading
اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل