Wednesday, August 06, 2025
 

انسٹاگرام نے ’ری پوسٹ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا

 



فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ری پوسٹ کا فیچر متعارف کرا دیا۔ صارفین اب اپنے دوستوں کی تصاویر کو ری پوسٹ کر سکیں گے۔ تاہم، ری پوسٹ کی جانے والی تصاویر صارف کی پروفائل پر نہیں دیکھی جا سکے گی بلکہ پروفائل پر موجود ایک مخصوص حصے پر ان تصاویر کو دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام ایک اور فیچر بھی جلد پلیٹ فارم پر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ریلز کو کھول سکیں گے اور اس کے بعد ایک فیڈ سامنے آئے گی جس میں صرف ان کے دوستوں کی فیڈز موجود ہوں گی۔ انسٹاگرام کے مطابق یہ فیچر امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہے اور عالمی سطح پر جاری کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل