Loading
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکٹان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھا ہے۔ پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی، پاکستان حکومت نے اجازت نہیں دی۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل