Loading
چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ واقعے کا مرکزی ملزم گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے گینگ ریپ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور قصور میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں چوتھا مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے تاہم ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹس اور موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل منصوبہ بندی کی تھی۔ لاہور کے علاقے چوہنگ میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے 3 اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل