Thursday, August 07, 2025
 

واٹس ایپ نے جعلسازیوں میں ملوث لاکھوں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیے

 



انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دنیا بھر میں ’پِگ بچرنگ‘ اسکیم سینٹر سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 68 لاکھ سے زائد اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے۔ کئی برس سے منظم مجرمانہ نیٹورک بالخصوص جنوب مشرقی ایشیاء میں ہزاروں لوگوں کو آن لائن جعلسازی کے لیے زور دے رہے ہیں۔ میانمار اور کمبوڈٰیا جیسے ممالک سے چلائے جانے والے یہ اسکیم سینٹر لوگوں کو حقیقی نوکریوں کا جھانسہ دے کر پھنساتے ہیں اور ان کو ورچوئل غلام بناتے ہیں تاکہ دنیا بھر میں معصوم لوگوں سے اربوں ڈالر لوٹے جا سکیں۔ ’پگ بچرنگ‘ نامی جعلسازیوں میں مجرمان آن لائن لوگوں سے رومانوی تعلقات بنا کر ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور ان سے مختلف انویسٹمنٹ اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے راضی کر کے پیسے منگاتے ہیں، عموماً کرپٹو کرنسی کی صورت میں۔ یہ جعلسازی عموماً ایک ٹیکسٹ میسج یا ڈیٹنگ ایپ جیٹ سے شروع ہوتی ہے اور پھر پرائیوٹ میسجنگ ایپس کے بعد بالآخر رقوم کی ادائیگی یا کرپٹو پلیٹ فارم تک پہنچ جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل