Saturday, March 07, 2026
 

برطانیہ؛ یہودی مقامات کی جاسوسی، 10افراد گرفتار

 



برطانوی پولیس نے یہودی مقامات کی جاسوسی کے شبے میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری لندن میں عمل میں آئی ہے۔برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری جبکہ 3ایرانی نژاد برطانوی شہری شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 4 افراد کی مدد کے الزام میں مزید6افراد کو بھی ہیرو سے گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونیوالے تمام 10 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔ میٹ پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات اور گرفتاریوں کا تعلق یہودی کمیونٹیز کے افراد اور مقامات کی نگرانی سے ہے، وٹفورڈ، بارنٹ اور ویمبلے کے ایڈریسز پر تلاشی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل