Loading
شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائرفائٹرز کوشش کر رہے ہیں ، مجموعی طور پر 14 فائرٹینڈر اور دو اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں رات گئے ایک اور فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پولیس ، چار فائرٹینڈر اور دیگر ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر طلب کر لی گئیں، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ ہوم فرنیشنگ لمیٹیڈ نامی فیکٹری میں لگی ہے، آتش زدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ مجموعی طور پر 14 فائرٹینڈر ، دو اسنارکل اور باوزور موقع پر موجود ہیں جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آگ کنٹرول میں ہے تاہم اس پر مکمل قابو پانے میں صبح ہوسکتی ہے۔ آگ کی تپش کے باعث فیکٹری کی چھت اور دیواریں کسی وقت بھی گر سکتی ہیں ، آخری اطلاعات تک آگ بجھانے کا عمل جاری تھا ۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل