Friday, August 08, 2025
 

بدقسمتی سے ظالم حکومت اور نااہل اپوزیشن پی ٹی آئی کے درمیان ہم پس رہے ہیں، فواد چوہدری

 



استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب عدلیہ جیل ٹرائل میں لگی ہوئی ہیں جبکہ ہم بدقسمتی سے ایک ظالم حکومت اور نااہل اپوزیشن تحریک انصاف کے درمیان پس رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اپنا ظلم کم نہیں کر رہے اور یہ اپنی نالائقیاں، پورا نظام انصاف شرمسار ہے۔ جو فیصلے آ رہے ہیں سب آپ کے سامنے ہیں، عدالتی نظام کو بہت نقصان پہنچا اور اب عام آدمی کو اس پر اعتبار نہیں رہا۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح ایک بندہ اٹھ کر کہہ دیتا ہے آج ہم احتجاج کریں گے، ساری لیڈر شپ اڈیالہ جاتی ہے اور کھانے کھا کر واپس آ جاتی ہے لیکن عام کارکن پس رہا ہے اور یہ سلسلہ کب تک چلتا ہے اس کا علم نہیں، ان سے سیاست ہو رہی ہے اور نہ وکالت! انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جس طرح الیکشن کرواتا ہے اس کے لیے آپ کو ہندوستان کے راہول گاندھی والا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تھا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف ثبوت پیش کیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر ایک غیر یقینی کیفیت ہے، عوام میں اور حکومت میں فاصلہ بہت بڑھ چکا ہے، ایسے حالات میں کوئی ایک بھی واقعہ چنگاری کا کام کر سکتا ہے۔ آئی پی پی کے رہنما نے کہا کہ جب آپ تحریک چلاتے ہیں تو اس سے پہلے بھی سات آٹھ مراحل ہوتے ہیں لیکن یہاں کوئی تیاری نہیں ہوتی، بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں اور ان کو بھی بتایا جاتا ہے کہ باہر کارکنان سرگرم ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل