Loading
معروف بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ حمل پروڈیوسر نے انہیں تنگ لباس پہننے پر مجبور کیا تھا۔ رادھیکا آپٹے نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران بالی ووڈ میں پیش آئے تلخ تجربات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروڈیوسر انہیں شوٹنگ کے دوران طبعیت بگڑنے پر ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کے "فریڈم ٹو فیڈ" لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رادھیکا نے بتایا کہ ایک بھارتی پروڈیوسر نے ان کے حاملہ ہونے پر منفی ردعمل دیا اور انہیں تنگ لباس پہننے پر اصرار کیا، حالانکہ وہ جسمانی تبدیلیوں اور تکلیف سے گزر رہی تھیں۔ رادھیکا نے کہا کہ انہیں کھانے کی شدید خواہش رہتی تھی اور وہ مسلسل طبیعت کی خرابی محسوس کر رہی تھیں، لیکن پروڈکشن ٹیم کی جانب سے نہ صرف بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا بلکہ انہیں مختلف طریقوں سے پریشان بھی کیا۔ https://www.instagram.com/reel/DM-cdgXz2o2/?utm_source=ig_web_copy_link اداکارہ نے بتایا کہ اس کے برعکس ایک ہالی ووڈ پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون اور ہمدردی ملی جبکہ ان کا بےحد خیال بھی رکھا گیا۔ رادھیکا کے مطابق بین الاقوامی ہدایتکار نے ان کے جذبات کا احترام کیا اور انہیں حوصلہ بھی دیا۔ یاد رہے کہ رادھیکا نے دسمبر 2024 میں اپنی بیٹی کو جنم دیا جس کے بعد وہ حال ہی میں وہ فلم سسٹر مڈنائٹ میں نظر آئیں جو 30 مئی 2025 کو ریلیز ہوئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل