Loading
پاناماکی گیشا کافی نے پاناما انٹرنیشنل آن لائن آکشن میں 30 ہزار 204 ڈالر فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو کر ایک بار پھر مہنگی کافی ریکارڈ قائم کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاناما کے ایک صوبے چریکی کے ایک چھوٹے علاقے بوکیٹے میں موجود ہاسینڈا لا ایسمریلڈا نامی فارم کی اگائی گئی واشڈ گیشا کافی دبئی کے ایک خریدار نے خریدی۔ اس ہی فارم کی اگائی گئی نیچرل گیشا کی کیٹگری کی کافی چینی خریدار نے 23608 ڈالر فی کلوگرام جبکہ مختلف اقسام کی کیٹگری میں لارینا قسم 8040 ڈالر فی کلوگرام میں چین ہی کے ایک خریدار نے خریدی۔ مجموعی طور پر فروخت کے لیے پیش کی گئیں 50 میں سے 30 لاٹ 1000 ڈالر فی کلوگرام سے زیادہ کی قیمت میں فروخت ہوئیں جس سے مجموعی فروخت 28 لاکھ ڈالر مالیت سے زیادہ کی ریکارڈ ہوئی۔ یہ رقم 2024 کے مقابلے میں دُگنی سے زیادہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل