Loading
نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ خاتون، 19 سالہ نوجوان اور 65 سالہ شخص شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد 17 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ رات گئے معمولی جھگڑے کے بعد ہوئی، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور اور زخمی ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔ امریکا میں اسلحے کی آسان دستیابی کے باعث فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔ یہ واقعہ جولائی میں مین ہٹن کے دفتر میں ہونے والی ہائی پروفائل فائرنگ کے بعد پیش آیا، جس میں بلیک اسٹون کمپنی کے ایک اعلیٰ افسر اور NYPD کے اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل