Monday, August 11, 2025
 

آشا بھوسلے کی پوتی نے کرکٹر محمد سراج کو راکھی باندھ کر ڈیٹنگ کی افواہیں مسترد کر دیں

 



بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے نے بھارتی کرکٹر محمد سراج کو راکھی باندھ کر ان کے بارے میں پھیلی ہوئی ڈیٹنگ کے افواہوں کی تردید کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زنئی کے 23ویں سالگرہ کے موقع پر محمد سراج کے ساتھ ان کی تصاویر اس سال کے آغاز میں وائرل ہوئیں، جنہوں نے ان کے درمیان تعلقات کی  قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔ تاہم ہندو تہوار راکھی بندھن کے موقع پر زنئی نے محمد سراج کو راکھی باندھ کر ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اس لمحے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بھارتی کھلاڑی کو راکھی باندھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں زنئی نے لکھا، "ایک ہزاروں میں، اس سے بہتر موقع کی خواہش نہیں کر سکتی تھی۔"         View this post on Instagram                       A post shared by Zanai Bhosle???? (@zanaibhosle) زنئی کی اس پوسٹ سے یہ واضح ہو گیا کہ ان کا رشتہ بھائی بہن جیسا ہے، نہ کہ رومانی۔ سوشل میڈیا صارفین نے زنئی کی یہ پوسٹ سامنے آنے پر ہنسی مذاق کرتے ہوئے کمنٹس کی بھرمار کر دی۔ یاد رہے کہ زنئی بھوسلے جلد ہی اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم "دی پرائیڈ آف بھارت – چھترپتی شیو جی مہاراج" سے کرنے والی ہیں، جس میں وہ رانی سائی بھونسلے کا کردار نبھائیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل