Loading
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان کی جانب سے لگائے گئے متنازع اور سنسنی خیز الزامات کے چند دن بعد عامر خان کے خاندان نے ان الزامات پر دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر خان اور ان کے خاندان نے انہیں ایک سال تک گھر میں بند رکھا اور ان پر ذہنی بیماری، شیزوفرینیا، ہونے کا الزام لگایا۔ اب عامر خان کے خاندان نے فیصل کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل کے الزامات نے انہیں گہرا صدمہ پہنچایا ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ فیصل نے واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا ہو۔ عامر خان کے خاندان نے واضح کیا کہ فیصل سے متعلق تمام فیصلے ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیے گئے اور یہ سب محبت، ہمدردی اور ان کی ذہنی و جذباتی صحت کی بہتری کے لیے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل کی والدہ زینت طاہر حسین، بہن اور بھائی عامر خان کے خلاف فیصل کی غلط اور تکلیف دہ تصویر کشی قابلِ قبول نہیں ہے۔ خان فیملی نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو بے بنیاد افواہوں میں نہ بدلے اور معاملے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے اس حوالے سے کوئی مزید معلومات نہ پھیلائیں۔ دوسری جانب فیصل خان نے پِنک ولا کو بتایا کہ انہیں جے جے ہسپتال میں 20 دن تک رکھا گیا اور ان کے ذہنی حالات کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر عامر خان کے خاندان اور فیصل کے بیانات کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل