Monday, August 11, 2025
 

بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد

 



بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کو یو پی ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ یش دیال گورکھپور لائنز کی نمائندگی کرنے والے تھے تاہم اب لیگ جو 17 اگست سے شروع ہونی ہے میں حصہ نہیں لیں گے۔ یش دیال رواں سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کا حصہ رہے ہیں۔ ان پر خاتون کی جانب سے الزامات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جے پور میں بھی ان کے خلاف ایک اور کیس چل رہا ہے۔ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان الزامات کے پیش نظر یش دیال پر لیگ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل