Monday, August 11, 2025
 

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا، گھر چھوڑنے کا حکم

 



بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں مدت ختم ہونے سے قبل گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت کاروں کی مسلسل نگرانی ہوری ہے، ان کے گھر کی انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں، پاکستانی سفارت کار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر خالی کرنے کا حکم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کردیا گیا، چار سے پانچ پاکستانی سفارت کاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل