Loading
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ملک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی قید ہیں، سعودی عرب میں 10279پاکستانی، متحدہ عرب امارات میں 3523 پاکستانی قید ہیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ قطر میں تیسرے نمبر پر 599پاکستانی قید ہیں جبکہ عراق میں 81، اردن میں 8، مصر میں 12، بحرین میں581 پاکستانی قید ہیں۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ عمان 252، کویت کی جیلوں میں 50، آسٹریلیا کی جیلوں میں 27، جنوبی کوریا میں 7، جاپان میں 16پاکستانی قید ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا میں 459، تھائی لینڈ 35، کمبوڈیا 22، فلپائن 1 اور ویتنام میں 1 پاکستانی قید ہے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کسی ملک سے پاکستان کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل