Monday, August 11, 2025
 

وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دے دی

 



وزارت صنعت حکام نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دے دی۔ محمد عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں چینی کی قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ کا معاملہ زیر بحث آیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے کہا ہے کہ تمباکو پر ٹیکسز بڑھے تو اس کا استعمال کم ہوا ہے، ممبر کمیٹی مرزا افتخار بیگ  نے کہا کہ چینی تو عام آدمی کی چیز ہے یہ اور بھی مہنگی ہو جائے گی۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ عام آدمی کی چیز تو ہے لیکن چینی انسان کی صحت کیلئے اچھی نہیں۔ کنوینیئر کمیٹی عاطف خان نے کہا کہ گندم کی روٹی میں بھی شوگر میٹیریل زیادہ ہے، ایف بی آر حکام نے کہا کہ چینی پر 15 روپے ایف ای ڈی لگانے کا مقصد انڈسٹری کی حوصلہ شکنی تھی، انڈسٹری نے مینوفیکچررز کی بجائے ہول سیلر سے چینی لینا شروع کر دی۔ کنوینیئر کمیٹی محمد عاطف خان  نے کہا کہ اس وقت ملک میں 78 شوگر ملز فنکشنل ہیں، 78 شوگر ملوں کے مالکان صرف 25 ہیں۔  ذیلی کمیٹی نے شوگر ملز کے ڈائریکٹرز اور اکثریتی شیئر ہولڈرز کی تفصیلات طلب کر لیں محمد عاطف خان نے کہا کہ شوگر ملوں کے ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈر کی تفصیلات میڈیا کو دیں گے، میڈیا خود دیکھ لے گا کس شوگر مل کے پیچھے کیا سیاسی بیک گراونڈ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل