Monday, August 11, 2025
 

عالمی انڈر23 اسکواش چیمپئن  نور زمان عالمی گیمز 2025 کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

 



عالمی انڈر23 اسکواش چیمپئن  نور زمان عالمی گیمز 2025 کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل  میں  پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے  پلیٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں نور زمان نے جاپان کے آر ٹوزوکی کو 1-3 سے مات دے دی۔ نور زمان نے پہلا گیم7-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں مدمقابل نے اسی اسکور سے کامیابی پاکر مقابلہ 1-1 کر دیا۔ فیصلہ کن تیسرے گیم میں نور زماں نے جان توڑ مقابلے کے بعد 19-12 سے فتح پاکر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل