Monday, August 11, 2025
 

ترکی میں ہلاکت خیز گرمی جاری، 55 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

 



ترکی نے گزشتہ 55 برسوں کا سب سے گرم جولائی ریکارڈ کیا ہے۔  وزارت ماحولیات کے مطابق ملک کے 220 میں سے 66 موسمی اسٹیشنز میں درجہ حرارت اوسطاً 1.9 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہ جولائی کے آخر میں جنوب مشرقی شہر سلوپی میں 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی تاریخ کی بلند ترین گرمی ریکارڈ کی گئی، جو اگست 2023 میں صوبہ اسکی شہر میں قائم 49.5 ڈگری کے ریکارڈ کو توڑ گئی۔  سلوپی، صوبہ شرناق میں واقع ہے اور عراق و شام کی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ترکی کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور مختلف علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے۔  گزشتہ ماہ مغربی حصے میں آگ بجھاتے ہوئے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ شمال مغربی صوبہ چناق قلعہ میں دو بڑی آگ کے باعث جمعہ کے روز سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور بحری آمد و رفت کے مصروف دردانیلز اسٹریٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل