Loading
شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر لعل کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ڈاکٹر لعل کا کچھ افراد سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جب کہ انہوں نے کراچی اور بلوچستان میں متعدد مقدمات بھی درج کرائے تھے۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق قاتلوں نے ڈاکٹر لعل کو نام لے کر پکارا، جس پر وہ خطرہ بھانپتے ہوئے بھاگنے لگے۔ تاہم ملزمان نے پیچھے سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ دو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل