Tuesday, August 12, 2025
 

پاکستان میں امن اور اتحاد: یوم آزادی معرکہ حق پر اقلیتوں کا پیغام

 



یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر اقلیتوں کی جانب سے پاکستان میں امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔ یومِ آزادی قربانی، اتحاد، عزم اور حوصلے کی روشن داستان ہے۔ یہ دن ہمارے عہد کی تجدید اور بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے کا لمحہ ہے۔ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ آزادی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ قیام پاکستان  میں اقلیتی برادری کی خدمات ناقابل فراموش  اور ایک روشن باب ہے۔ یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پرپاکستان کی اقلیتی برادری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تہوار، رسم و رواج الگ ہے، لیکن ہماری خوشیوں کی ہر ادا ایک ہے۔ اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ اپنے اپنے رنگ میں عبادت کے لیے، ہمارے خدا سے مانگنے کے انداز الگ ہیں،  لیکن ہم سب کی دعا ایک ہے۔ اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ  بات جب پاکستان کی ہو، تو سب پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا مانگتے ہیں۔  اس پرچم کے نیچے،ہر رنجش کی دیوار گرا کر،روشن ایک تصویر کریں۔  ہر پاکستانی کا یہی ایمان ہے ،یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔  ہماری وفاؤں کے عقیدے کا نام پاکستان ہے۔  یہ محفوظ دھرتی ہماری عبادت گاہوں کی پاسبان ہے ۔ ہم سب کے دل کی ایک ہی صدا ہےپاکستان زندہ باد۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل