Sunday, September 07, 2025
 

چین کا تائیوان کے سمندر میں کینیڈا اور آسٹریلیا کے جنگی جہازوں کی آمدورفت پر اظہار مذمت

 



پیپلزلبریشن آرمی نے کہا ہے کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کا ایک جنگی جہاز حساس علاقے تائیوان کے پانیوں سے گزر رہا تھا، جس کا چینی فورسز نے پیچھا کیا اور اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی خطے کی کمانڈ نے کہا کہ مذکورہ جہاز کینیڈا کا فریگیٹ ویل دے کیوبیک اور آسٹریلیا کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر برسبین تنازع پیدا کرنے اور اشتعال انگیزی میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ چینی فضائی اور بحری فورسز نے دونوں جہازوں کا پیچھا کیا اور خبردار کرتے ہوئے موثر جواب دیا۔ چینی فوج نے کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کی کارروائیاں غلط پیغام ہے اور یہ کارروائیاں خطے کی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ کررہی ہیں۔ دوسری جانب کینیڈا یا آسٹریلیا کی مسلح افواج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اس مشن پر پہلے ہی رپورٹ دی تھی۔ تائیوان کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی سمندر میں ہونے والی سرگرمی پر گہری نظر ہے، ضرورت کے مطابق فضائی اور بحری افواج کو روانہ کیا جاتا ہے تاکہ اس آبی راستے کی سلامتی اور استحکام  یقینی بنایا جا سکے۔ خیال رہے کہ امریکی بحریہ اور کینیڈا، برطانیہ اور فرانس جیسے اتحادی ممالک جہاز اس آبنائے سے گزرتے ہیں، جس سے وہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ قرار دیتے ہیں لیکن تائیوان کو اپنا خطہ سمجھنے والا چین اس سمندر راستے کو بھی اپنا حصہ سمجھتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل