Loading
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ حافظ نعیم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے دشمن کے طور پر کام کررہی ہے اور اس کے لوگ 80 سے 85 فیصد کرپشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے وڈیرے اور جاگیردار کرپشن کرتے ہیں اور صوبائی حکومت تمام اداروں پر قابض ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی دشمن پارٹی کے طور پر کام کرتی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے قبضہ کر کے کراچی کی میئرشپ پیپلزپارٹی کو دی ورنہ ان کی کون سی کارکردگی تھی جبکہ صوبے میں 17 سال سے ان کی ہی حکومت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کا پورا حصہ مل رہا ہے اور یہ پی ایف سی ایوارڈ تک نہیں دیتے، پانی کچرا سیوریج ہر چیز صوبائی حکومت کے قبضے میں ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ جن 106 سڑکوں کی بات کرتے ہیں وہ کہاں ہیں؟ بڑے نالوں کی صفائی کے ایم سی کے ذمہ وہ کیا ہوا؟ 80 سے 85 فیصد کرپشن کرلیتے ہیں تو پیسہ کہاں لگے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل