Loading
شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سراج کے نام سے ہوئی ہے جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ سراج کا بھائی جمعہ خان بھی حملے میں زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل