Loading
عالمی ادارہ صحت نے ذیا بیطس کا علاج کرنے والی جی ایل پی-1 ادویات کو اپنی اہم ادویات کی فہرست میں شامل کر لیا۔ شمولیت کا مقصد مہنگی ادویات کی رسائی کو بڑھانا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے بنائے گئے کیٹلوگ میں بڑی عمر کے افراد کے لیے 523 اور بچوں کے لیے 374 ادویات شامل ہیں، جن کے متعلق ادارے کا ماننا ہے کہ یہ ادویات تمام فعال صحت کے نظاموں میں موجود دستیاب ہونی چاہیئے۔ ماضی میں اس فہرست میں ادویات کے شامل ہونے سے غریب ممالک کے افراد تک زندگی کے لیے اہم ادویات کی رسائی میں مدد ملی ہے۔ ماہرین کی کمیٹی نے ٹائپ 2 ذیا بیطس کے لیے فہرست میں اوزیمپک اور مونجارو شامل کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل