Loading
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر ردعمل دے دیا۔ بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ انڈسٹری میں کسی کی بھی زندگی کو سنوارنے یا بگاڑنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کے بھی ذمے دار نہیں ہیں۔ یہ ردعمل سلمان خان نے اس وقت دیا جب شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر واپس شو میں متعارف کروایا اور سلمان خان سے کہا کہ میں آپ کیلئے ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیریئر بنایا ہے۔ اس پر سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ کسی کا کیریئر بنانے کا ذمہ دار ہرگز نہیں ہوں بلکہ اوپر والا ہے بلکہ مجھ پر تو یہ الزام ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیریئر برباد کیے ہیں۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا کیرئیر برباد کردوں یہ میرے اختیار میں ہی نہیں، اگر میں کسی کا کیریئر برباد کروں گا تو وہ میرا اپنا ہی ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل