Loading
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد ایک کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب مقابلے کے دوران 24 سالہ محسن علی ولد غلام شبیر زخمی ہوا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امجد لاشاری گینگ کا کارندہ ہے جو کراچی میں 10 سے 12 گاڑیاں چوری کرچکا ہے۔ ملزم چوری شدہ گاڑیاں بلوچستان مشک میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ بمعہ گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور ایک چوری شدہ کار بھی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف برآمد شدہ اسلحہ اور پولیس مقابلے کے مقدمات تھانہ پیرآباد میں درج کیے جا رہے ہیں جب کہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل