Loading
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کی چھاپہ مار کارروائیوں میں مجموعی طور پر 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں 3 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 3 کا تعلق منڈی بہاءالدین، 4 کا تعلق سانگھڑ اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ گرفتار 9 ملزمان نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے میں ملوث 5 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے پی بی 250 گبد لینڈ روٹ کے ذریعے غیر قانونی پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل