Loading
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس مسلسل نئی بلند ترین سطحیں عبور کررہا ہے۔ منگل کے روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز پیر کو بھی بازارِ حصص میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت کاروباری رحجانات کے باعث پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 691 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی کے ساتھ انڈیکس 1274 اور پھر 1692 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 55 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی۔ نئے ہفتے کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح طور پر بحال نظر آرہا ہے، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ لگاتار تاریخ رقم کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل