Tuesday, September 09, 2025
 

ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ 

 



واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت ایسے ممالک پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی جو امریکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھتے ہیں۔ صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کو بلیک لسٹ کیا جا سکے گا اور ان کے خلاف مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان اقدامات میں پابندیاں، ان ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ روکنا، برآمدی اور سفری پابندیاں اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں۔ تاہم اگر کوئی حکومت حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کو رہا کر دے اور آئندہ ایسی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کی ضمانت دے تو اس کی نامزدگی ختم بھی کی جا سکتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل