Loading
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ کا کراچی بھر میں آن لائن منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس آئی یو نے سرسید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلیوری رائیڈر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ایک پاؤ سے زائد منشیات کرسٹل برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حب وندر سے منشیات خرید کر شہر کے اندرونی علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، ملزم ڈیلیوری کے لئے سوشل اپلیکیشن کا استعمال کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل