Tuesday, September 09, 2025
 

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 نئے مریض رپورٹ

 



راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع راولپنڈی میں 6342 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کی گئی جس میں ڈینگی کے 244 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے 60 مریض داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی، ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 1290 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 159 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت راولپنڈی اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 879 ڈینگی لاروا تلف کرچکا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3484 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1596 عمارتیں سیل کر دی گئیں، 3170 چالان، 93 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ڈینگی ہاٹ اسپاٹس ایریاز میں ڈھوک حکم داد، سی ٹی سی 10، سی ٹی سی 2 ڈھوک کالا خان، بنگش کالونی، چک جلال دین افندی کالونی، دھوک منشی، دھمیال، کھڈیوت شاہ چن چراغ، دھوک حسو شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل