Loading
کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بجھانے کے دوران 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جب کہ ملبے تلے دب کر ریسکیو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں گارمنٹس فیکٹری میں صبح 6 کے قریب آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ ترجمان فائر بریگیڈ نے کہا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، 10 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ پانی اور فوم کی مدد سے فائر فائٹنگ کا عمل جاری ہے، 3 منزلہ فیکٹری کے اندر کوئی شخص موجود نہیں، آگ گراؤنڈ فلور پر لگی، شدت برقرار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل