Tuesday, September 09, 2025
 

عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

 



راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی بغیر کاروائی کے 13 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ  پیش ہوئے، نومبر اور 28 ستمبر کے سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ان کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ بانی پی ٹی ائی کی مذکورہ 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال کر انہیں جوڈیشل کیا گیا ہے، مقدمات راولپنڈی سمیت ٹیکسلا کے ساتھ مختلف تھانوں میں درج ہیں، مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پر قتل سمیت سازش اور جلاؤ گھیراؤ کے سنگین الزامات ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر بانی پی ٹی ائی کی لیگل ٹیم محمد فیصل ملک، غلام حسنین مرتضی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ نہ ہونے کا جواز بتا کر وقت لیا گیا۔ وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ہی ہماری درخواستوں کو نہیں سنا جا رہا، پراسیکیوشن دلائل نہیں دے رہا، محمد فیصل ملک وکیل بانی پی ٹی ائی  عدالت کی جانب سے قرار دیا گیا کہ آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن اپنے دلائل مکمل کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ائندہ سماعت پر بانی پی ٹی ائی کو میرٹ کی بنا پر ان سات مقدمات میں ضمانت مل جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل