Tuesday, September 09, 2025
 

ایشیا کپ: ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار

 



صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ تمام کپتانوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ٹیم اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے پرجوش ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جارحانہ انداز اپنانا فاسٹ بولر کی خاصیت ہوتی ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کنڈیشنز نئی نہیں ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ The Incredible Eight with the Exceptional One! ????????#DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/0aDk0Qdxjo — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 9, 2025 بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہم بہت عرصے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیل رہے ہیں۔ جون کے بعد سے ہم نے ایک ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلا لیکن ہمیں بطور ٹیم یہ چیلنج قبول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گزشتہ چار روز سے تیاری کررہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل