Loading
اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حکومت فلسطینی قیدیوں کو معیاری اور وافر خوراک دینے کی پابند ہے۔ یہ فیصلہ دو اسرائیلی انسانی حقوق تنظیموں کی درخواست پر سنایا گیا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ قیدی خوراک کی کمی کے باعث بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ہزاروں فلسطینی بغیر کسی الزام کے قید کیے گئے اور رہائی پانے والوں نے اذیت ناک حالات بیان کیے ہیں، جن میں ناکافی خوراک اور طبی سہولتوں کی کمی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 61 فلسطینی اسرائیلی قید میں جان سے جا چکے ہیں، جن میں ایک 17 سالہ قیدی بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر بھوک اور غذائی قلت سے ہلاک ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل