Tuesday, September 09, 2025
 

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں آج افغانستان اور ہانگ کانگ مدمقابل آئیں گے

 



ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں آج افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ It’s game day! ⚔️ Afghanistan take on a spirit Hong Kong, China side to get the #DPWorldAsiaCup2025 rolling! ???????? #ACC pic.twitter.com/rsBmBoR1Oe — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 9, 2025 دونوں ٹیمیں اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں پانچ مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے تین میں افغانستان اور دو میں ہانگ کانگ کو فتح حاصل ہوئی۔ ابوظہبی کا میدان افغانستان کے لیے خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے جہاں اس نے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 11 میں فتح حاصل کررکھی ہے۔ تاہم دوسری جانب افغانستان اور ہانگ کانگ کے مابین اس میدان میں کھیلے گئے واحد میچ میں افغانستان کو شکست ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے والے جانے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل